حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پولیس کیخلاف کنگھار کا احتجاج

235

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ٹھٹھہ کے گوٹھ ونگی کے رہائشی کنگھار ولد بچو نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پولیس اہلکاروں کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جیلانی چیک پوسٹ کے پولیس اہلکاروںہیڈ کانسٹیبل بلاول سولنگی کی جانب سے زمین پر چڑھائی کرکے لاکھوں روپے کی گندم ٹریکٹر ٹرالی میں لوڈ کرلے گیااس نے کہاکہ میں غریب آدمی ہوں اور میرا گزر بسراسی زمین پر ہے ۔پولیس اہلکاروں کی جانب سے کھلے عام غنڈہ گردی اور لاقانونیت کا نوٹس لیکر سخت قانونی کارروائی کی جائے اورگندم واپس کرائی جائے ۔