صوابی ،ٹریفک پولیس کا کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون

145

صوابی (این این آئی) صوابی ٹریفک وارڈن پولیس نے کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کر کے280سے زائد گاڑیاں چالان ٹریفک وارڈن پولیس عملہ نے شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو سخت کرتے ہوئے،کالے شیشے والی گاڑیوں کے پیپر اتار کر انہیں باقاعدہ چالان ٹکٹ دیے گئے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آر پی او مردان یاسین فاروق کی احکامات کی پیش نظر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی خصوصی ہدایات پر ملکی حالات کے تناظر اور سیکورٹی کے پیش نظر شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نورالامین خان کی قیادت میں ٹریفک وارڈن انچارج سب انسپکٹر علی خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کالے شیشے گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 280 سے زائد مختلف گاڑیوں کو چالان کرکے جرمانے وصول کیے۔ ٹریفک وارڈن انچارج علی کا مزید کہنا تھا کہ کالے شیشوں کے متعلق شہریوں کی طرف سے کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا اور ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔