کھپرو،مختلف جگہوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن نہیں ہوسکا

144

کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو میں مختلف جگہوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن نہیں ہوسکا۔ مختارکار عمیر میمن اور کھپرو اسسٹنٹ کمشنر علی اصغر شاہ، عمران خان کی پورٹل سٹیزن ایپ پر بھی بہت سی شکایت کے باوجود کوئی کارروائی عمل نہ آئی۔ انکروچمنٹ پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ یہاں تک کہ مزید لوگ اب آئے روز تجاوزات ہٹانے کے بجائے روڈ پر قبضہ کیا جارہا ہے۔ عام آدمی ان کو کہے تو الٹا جواب دیتے ہیں، جس کو بولنا ہے بول دو ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔ یہاں تک کہ ٹاؤن انتظامیہ بھی ان لوگوں کو سپورٹ کرتی ہے، مہینے کا بھتا فکس کر رکھا ہے، ایک ٹھیکیدار جو کہ ہر سال بولی لگا کر اپنا 5 لاکھ روپے میں ٹاؤن سے ٹھیکہ لے لیتا ہے، اس کی آڑ میں 25 سے 30 لاکھ روپے بناتا ہے، کھپرو کا نقشہ بد سے بدتر ہورہا ہے، اس میں اس ٹھیکیدار کو فرق نہیں پڑتا کیونکہ اس ٹھیکیدار کی سپورٹ سے دکانداروں کے حوصلے بلند ہوئے، اگر ایسا ہی چلتا رہا تو شاہی بازار روڈ 4 فٹ کا ہی رہ جائے گا اگر انتظامیہ کی جانب سے لگام نہ دی گئی تو کل کچھ عرصہ میں سب ہاتھ سے نکل جائے گا اور سیون جی روڈ، ہتنگو روڈ، میرپورخاص روڈ، سانگھڑ روڈ مین شاہی بازار، یہاں تک مین چوک شہید تک لوگ آگے بڑھ گئے اور ایک دوسرے کی ضد میں آگے آتے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پورا دن روڈ جام رہتا ہے اور کافی بار بھی ایمبولینس بھی پھنس جاتی ہے۔ پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی تو نبھاتے ہیں، پر انتظامیہ کو بھی چاہیے، اپنا کردار ادا کرے اور فوراً تجاویزات کیخلاف کارروائی کرے اور مختارکار کو ہدایت کرے یا وہ کام کرے یا اپنا استعفا دے۔ ڈی سی سانگھڑ بھی نوٹس لیں۔