سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو دیوار سے لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

148

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ ضلعی چیئر مین مخد وم علی محمد ولہاری نے اپنی رہائش گا ہ پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے میں ہوشربا مہنگائی کا ذمے دار عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کو قرار دے دیا ہے رمضان کے آغاز میں گھی، آٹا، دالوں اور گوشت سمیت 16 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی ہے عمران خان ملک میں مہنگائی کرنے والی مافیا کی سرپرستی کرکے عوام سے دشمنی کررہے ہیں سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو دیوار سے لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، رمضان کے مہینے میں کھانے پینے کی اشیا کی ریکارڈ قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ملک اور اس کے مسائل کا حل آپ کے بس کی بات نہیں، عمران خان نے جس رمضان پیکج کا اعلان کیا تھا، وہ کہیں نظر نہیں آرہا ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز کو سبسڈی دینے سے حکومت کی ذمہ داری ختم نہیں ہوگئی کیونکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے آج رمضان میں عام آدمی کا اتنا بجٹ بھی نہیں کہ وہ اپنے اہل خانہ کے لیے یومیہ سبزیاں اور پھل تک خرید سکے، مہنگائی کے بحران کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک کو قرضوں میں جھونک کر مافیاز کے حوالے کردیا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزرائے خزانہ کی تبدیلی سے عوام کی تکلیفوں میں کوئی کمی نہیں آسکتی، اصل ریلیف عوام کو اس وقت ملے گا جب ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار نااہل حکمران گھر جائیں گے نااہل وزیراعظم دنیا کی مثالیں دینے کے بجائے یہ بتائیں کہ ان کی حکومت نے عوام کیلے اب تک کیا کیا ؟ انہوں نے ملکی صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر مہینے مہنگائی میں اضافے کی شرح خود اپنا ریکارڈ توڑ رہی ہے اور مہنگائی کے حوالے سے حکومت کے اپنے ہی اعداد و شمار اس کے کارناموں کی قلعی کھول رہے ہیں، دنیا کے آگے کشکول لے کر گھومنے والے وزیراعظم نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں بلکہ صرف رسوائی دی، عمران خان کی مہنگائی کو قابو کرنے میں ناکامی پر کہا کہ وہ ضد چھوڑیں اور عوام پر رحم کھاکر مستعفی ہوں اور گھر جائیں۔