ـ20 سال پرانی گلی زبردستی بند کر کے ہمارا کمرہ مسمار کر کے قبضہ کرلیا، واحد بخش چانڈیو

178

میہڑ (نمائندہ جسارت) گاؤں چھٹو میروانی میں بااثر شخص کی جانب سے گلی اور گھر کا کمرہ مسمار کر کے قبضہ کرنے کیخلاف گاؤں کے مکین واحد بخش چانڈیو، خادم حسین چانڈیو نیشنل پریس کلب میہڑ میں احتجاج کرتے ہوئے کہا گاؤں چھٹو میروانی کے بااثر خان محمد چانڈیو، منیر چانڈیو، ضمیر چانڈیو، صورت چانڈیو، سہراب چانڈیو نے زبردستی 20 سال کی پرانی گلی زبردستی بند کر کے ہمارا کمرہ مسمار کر کے قبضہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلی سماجی تنظیم تھردیپ نے بنا کر دی تھی، ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا کہ قرآن پاک پر انکوائری کرا کے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ ختم نہیں کیا تو خودسوزی کرلیں گے۔