بلوچستان، 50سے 59سال کی عمر کے افراد کو کوورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

106

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 50سے 59سال کی عمر کے افراد کو کوورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ، این سی او سی نے بلوچستان کے لیے مذکورہ ایج گروپ کے لیے شرائط میں خصوصی رعایت دی ہے ، کورونا وائرس کی جان لیوا وبا سے بچائو کے لیے مرحلہ وار ایج گروپ کے مطابق اسٹریٹیجی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ روز 50تا 59سال کی عمر کے افراد کو کورونا سے بچائو ویکسین لگانے کے سلسلے میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آج سے 50 تا 59 سال کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا، این سی او سی نے بلوچستان کے لیے مندرجہ بالا ایج گروپ کے لیے شرائط میں خصوصی رعایت دے دی ۔ 50تا 59 سال کے افراد کو پیشگی رجسٹریشن سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا اور موقع پر رجسٹریشن کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ عمر کے افراد کسی بھی نزدیکی ویکسینیشن سینٹر پر تشریف لاکر اس حکومتی اقدامات سے استفادہ کرسکتے ہیں ، کورونا وائرس کی جان لیوا وبا سے بچائو کے لیے مرحلہ وار ایج گروپ کے مطابق اسٹریٹیجی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کووڈ ویکسین سے رہ جانے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو بھی 30اپریل تک ویکسین کی سہولت دے دی گئی ہے۔