الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کی جانب سے سستی افطاری کا آغاز

117

سکھر (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کی جانب سے سستی افطاری کا آغاز کر دیا گیا، سستی افطاری کے افتتاح کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست و امیرجماعت اسلامی سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر کے صدر مامون الرشید ، عبدالمالک تنیو ،علی شیر سمیت دیگر موجود تھے، آغاز میں دعا کرائی گئی، شہریوں نے الخدمت کی جانب سے سستی افطاری کے آغاز کو سراہا ہے، زبیر حفیظ شیخ نے اس موقع پرکہا کہ سستی افطاری کے آغاز کا مقصد لوگوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں روزہ افطار کے لیے اشیاء مہیا کرنا ہے تاکہ عام افراد اپنے اہل خانہ کیساتھ روزہ افطار کر سکیں، مہنگائی نے لوگوں کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے، پھل سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ انتظامیہ قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ہے۔