پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے

100

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری و ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی جمیل احمد سومرو نے پارٹی رہنمائوں پی پی پی سٹی صدر خیر محمد شیخ، سیکرٹری جنرل انور علی لہر، انفارمیشن سیکرٹری وقار بھٹو، میر ماجد بروہی ، سردار محمد نواز شیخ اور عامر زیب جتوئی سمیت دیگر کے ہمراہ پارٹی رہنمائوں گل حسن سومرو اور غلام نبی بھٹو سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔دوسری جانب جمیل احمد سومرو نے اپنی رہائش گاہ پر کھلی کچہری کا اہتمام کرکے شہریوں اور پارٹی کارکنان کے مسائل سنے جہاں انہوں نے بروقت متعلقہ افسران سے رابطہ کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر جمیل احمد سومرو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، سندھ کے دیگر شہروں کی طرح پی پی پی کے سیاسی قبلے لاڑکانہ میں بھی ترقیاتی کاموں کا جال بھچھایا گیا ہے جس کے ذریعے لاکھوں لوگ مستفید ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کی ہدایات پر ہر ماہ کھلی کچہری کا انعقاد کرکے شہریوں اور پارٹی کارکنان کے مسائل حل کیے جائیں گے۔