چینی کے مصنوعی بحران سے 110 ارب کا فراڈ کیا گیا،عدالت نے چالان منظور کرلیا

96

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چینی اسکینڈل کیس میں اہم پیشرفت،جوڈیشل مجسٹریٹ نے چالان منظور کرتے ہوئے سیشن کورٹ کو ارسال کردیا ۔ کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ شوگر مافیا نے سٹہ بازوں مل مالکان سے مل کر 110ارب روپے کمائے،شوگر مافیا سٹے بازوں نے کراچی میں 16 واٹس اپ گروپ بنا رکھے تھے،سٹہ مافیا دھوکے بازی سے چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہے تھے،شوگر مافیا نے اپنے فرنٹ مینوں ایجنٹوں کے ذریعے چینی کی ایکس مل قیمت میں تیزی سے اضافہ کیا،ملزمان نے چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے 110 ارب روپے کا عوام سے فراڈ کیا،شوگر مافیا کے کراچی سے 23 سٹہ پلیئیر پنجاب کے سٹے بازوں سے رابطے میں تھے،کراچی اور پنجاب کے سٹے بازوں نے مل کرچینی کی قیمتوں پر سٹہ کھیلا،ملزمان نے چینی کا مصنوعی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی گیپ پیدا کیا،شوگر مافیا ملز مالکان کو چینی کی قیمت ادا کرنے کے باوجود مال شوگر مل کے گودام سے باہر نہیں لاتے تھے،شوگر مافیا میں ایجنٹوں سٹے بازوں کے ساتھ شوگر ملز مالکان بھی ملوث ہیں،ملزمان کا مختلف بینکوں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے،ملزمان کے زیر استعمال الیکٹرونک اشیاء کا فرانزک بھی کرایا جارہا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے،کیس میں 2 ملزمان باپ بیٹا محمد جلیل اور محمد بلال نامزد ہیں۔