چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت اپنے اندر پیدا کریں، اسما سفیر

134

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کیمپس 1 کراچی میں دورہ تفسیر کے آٹھویں روز شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ناظمہ کراچی حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسما سفیر نے کہا کہ دور حاضر کے چیلنجز کو سمجھنا اور اس سے نمٹنے کی صلاحیت کو اپنے اندر پیدا کرنا قرآن کے مطلوب تقاضوں میں سے ہے۔ آپ اللہ کی منتخب کردہ ہیں جو قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط واستوار کرنے کے لیے یہاں بیٹھی ہیں اور جماعت اسلامی کی دعوت بھی یہی ہے کہ قرآن و سنت کی دعوت کو لے کر اٹھو اور دنیا پر چھا جاؤ،اس قرآن کو آگے پہنچانے کی ذمے داری ہم سب کی ہے اور ان شا اللہ ہم سب مل کر قرآن کے پیغام کو اپنے قول و عمل سے آگے پہنچائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قرآن دین کے نظام اور اس کی بالادستی کی بات کرتا ہے۔غلبہ دین کے لیے ہمیں اپنا وقت، جان اور مال اللہ کے راستے میں لگانا ہے۔