وزیراعلیٰ سندھ کی گورنر عمران اسماعیل سے ون ٹو ون ملاقات

151

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہائوس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ون ٹو ون ملاقات کی۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، جس میں امن و امان کی صورتحال، صوبے کی ترقی اور عوام کے بہتر معیار زندگی کے لیے باہمی تعلقات کو فروغ دینا شامل ہے۔ انہوں نے صوبے میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اور اس کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے بھرپور کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ گورنر سندھ کی محکمہ پولیس کی پیشہ اورنہ استعداد کے لیے خصوصی تربیت کے اقدامات اور پولیس کو عوامی خدمت فورس میں تبدیل کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔