گجر نالہ تجاوزات آپریشن‘ایڈووکیٹ جنرل نے تفصیلات پیش کردیں

121

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںگجر نالہ تجاوزات آپریشن روکنے سے متعلق کیس کی سماعت۔متاثرین کے معاوضے کے لیے 2500 چیکس تیار ہیں،ایڈووکیٹ جنرل نے تفصیل پیش کردی۔سندھ ہائیکورت میں گجر نالہ تجاوزات آپریشن کیس میں ایڈووکیٹ جنرل نے تفصیلات پیش کیں جس میں ایڈووکیٹ جنرل نے بتایاکہ70 فیصد مکان متاثر ہونے پر ماہانہ 15 ہزار روپے دیے جائیں گے،متاثرین کو 2 سال تک ماہانہ 15ہزارروپے ادا کیے جائیں گے،متاثرین کو نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم میں مکان بھی دیا جائے گا ، گجر نالہ 80 فٹ، اورنگی نالہ 40 فٹ تک چوڑا کیا جائے گا،دونوں نالوں کے اطراف30،30 فٹ کی سڑک تعمیر کی جائے گی،اورنگی نالے کی اصل چوڑائی 300 فٹ، گجر نالہ کی 210 فٹ تھی۔