یوکرائنی صدر نے روسی ہم منصب کو ملاقات کی دعوت دے دی

292
بحیرۂ اسود اور یوکرائن کے قریب بڑے پیمانے پر روس کی فوجی نقل وحرکت کی سیٹلائٹ تصاویر

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائن کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روسی ہم منصب پیوٹن کو دونباس میں ملاقات کی دعوت دے دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق صدر وولودیمیر زیلنسکی نے فیس بک پر ایک وڈیو پیغام میں پیوٹن سے کہا کہ یوکرائن اور روس مشترکہ ماضی ہونے کے باوجود مستقبل کے بارے میں مختلف اختلافات رکھتے ہیں، تاہم یہ کوئی بڑا تنازع نہیں ہے اور ہمیں مذاکرات کا موقع نہیں گنوانا چاہیے۔ دونباس کے بحران کے حل سے متعلق زیلنسکی نے روسی صدر کو ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میں ہر ماہ دونباس جاتا ہوں اور اگر آپ چاہیں تو ہم وہاں ملاقات کر سکتے ہیں۔