فلسطینی صدر محمود عباس اور حماس رہنما اسماعیل ہنیہ میں ٹیلی فون پر بات چیت

60
رام اللہ: فلسطینی صدر محمود عباس سے اردنی وزیر خارجہ ایمن صفدی ملاقات کررہے ہیں

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور صدر محمود عباس کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بات چیت میں انتخابات کے عمل کو آگے بڑھانے، مذاکرات اور قومی مسائل پر مل کرآگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینی قوتوں میں اتحاد کے حوالے سے اقدامات، ووٹ کے استعمال، جمہوری ماحول اور علاقائی قوتوں کی حمایت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں انتخابی عمل کو سبوتاژ نہیں ہونے دینا چاہیے۔ فلسطینی پارلیمانی انتخابات کے بعد صدارتی اور قومی کونسل کے انتخابات بھی ضروری ہیں۔ دونوں رہنمائوں نے بیت المقدس میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔