آسیان سربراہ اجلاس میں میانمر کی صورت حال پر غور کیا جائے گا

316

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم آسیان کے رکن ممالک کے رہنما میانمر کی صورت حال پر غور کرنے کے لیے ہفتے کو ملاقات کریں گے۔ آسیان کے سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں سربراہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ میانمر کے فوجی سربراہ سینئر جنرل من آنگ ہلائن کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔ بظاہر میانمر اقتدار پر فوج کے قبضے کو حق بجانب قرار دینے اور ایک سال طویل ہنگامی حالت برقرار رکھنے کے بعد اسے اٹھاتے ہوئے انتخابات کرانے کے اپنے منصوبے پر آسیان کی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ تاہم میانمر میں بعض مظاہرین کا کہنا ہے کہ سینئر جنرل قوم کے نمایندہ نہیں ہیں۔