جماعت اسلامی کورنگی کے تحت مختلف مقامات پرعوامی دعوت افطار

187

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت کورنگی لانڈھی میں عوامی دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں قیوم آباد، اللہ واالا ٹائون مسجد رحمت ،کورنگی جے ایریا ،لانڈھی نمبر 6 ،بابر مارکیٹ ،کورنگی کے ایریا ،سوکوارٹر ،اراکان آباد،بلال کالونی ،عوامی کالونی ودیگر علاقے شامل ہیں ۔اللہ والا ٹائون مسجد رحمت کے ساتھ مین روڈ پر عوامی دعوت افطار کا اسٹال اور دسترخوان سجایا گیا۔افطار دسترخوان میں سیکڑوں کی تعداد میں روزہ دار اور مسافروں نے روزہ افطار کیا۔ الخدمت کے دستر خوان میں وافر مقدار میں پھل فروٹ ،سموسے،پکوڑے،کھجور اور شربت موجود تھا لوگوں نے سیر ہوکر افطار کیا اور مسجد رحمت میں نماز مغرب ادا کی ۔جماعت اسلامی علاقہ کورنگی غربی کے ناظم ہلال احمد نے حلقہ اللہ والا ٹائون کی جانب سے زبردست طریقے سے افطار پوائنٹ پر روزہ داروں کو روزہ افطار کرائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے جماعت اسلامی اور الخدمت کے کارکنان کی بھرپور کاوش قرار دیا۔اللہ والا ٹائون میں یہ افطار پوائنٹ پورے رمضان لگایا جائے گا ۔اس سلسلے میں علاقے کے مخیر حضرات بھرپور طریقے سے تعاون فرما رہے ہیں اور جے آئی یوتھ،الخدمت اور جماعت اسلامی کے کارکنان نماز عصر کے بعد اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہوجاتے ہیں ۔