کنویں میں گرنے والے 35 سالہ شخص سمیت 5 افراد جاں بحق

50

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں موٹر سائیکل سمیت کنویں میں گرنے والا 35سالہ شخص بھی شامل ہے ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو علی الصبح ملیر علاقے کے ملا عیٰسی گوٹھ میں ایک موٹرسائیکل پرسوار خاتون سمیت تین افرادکنویں میں گر گئے،واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ایدھی بحری خدمات کے رضاکار پہنچ گئے اور کنویں میں گرنے افراد کو کا نکالنے کی کوشش شروع کردیں کنویں میں گرنے والی ایک خاتون اور ایک مرد کو جلد ہی زخمی حالت میںکنویں سے نکال لیاگیا جب کہ کنویں میں گرنے والے تیسرے شخص کی لاش اور موٹرسائیکل گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نکالی جاسکی جاںبحق شخص کی شناخت 35سالہ امولکھہ کے نام سے کی گئی، زخمی خاتون کے مطابق کم روشنی کی وجہ سے کنواں نظر نہ آسکا اور موٹر سائیکل کنویں میں جاگری ،کورنگی کراسنگ پرسی ایم بی کالج کے پاس نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر سڑک عبور کرنے والا50سالہ اللہ دتّہ ولد عاشق جاں بحق ہوگیا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا ۔ متوفی اختر کالونی کا رہائشی تھا ، ماڑی پور تھانے کی مچھر کالونی میں شیرازی چوک کے قریب ایک دکان کے باہر بیٹھے افراد پر موٹرسائیکل سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں28سالہ مہروز خان موقع پر ہی جاںبحق جب کہ 25سالہ محمد زادہ شدید زخمی ہوگیا ،شیر شاہ چوک کے قریب ایک بس کے اندر سے 45 سالہ خاتون گلناز دختر لال محمد کی لاش برآمد ہوئی واقعہ کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش سول ہسپتال منتقل کردی پولیس کے مطابق لاش پر کسی قسم کے زخم یا تشدد کا نشان نہیں ہے۔بلدیہ ٹائون چوبیس مارکیٹ میں اللہ والی اسٹریٹ میںمسلح افرادکی فائرنگ سے26سالہ عاصم اور 23سالہ ابراہیم زخمی ہوگئے جن کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، مدینہ ٹائون پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ،سائٹ بی تھانے کی حدود شیر شاہ چوک کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران20سالہ عبدالحمید کو تیز دھار آلے سے وار کر کے زخمی کردیا،ملزمان موقعے سے فرار ہوگئے جب کہ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا،سائٹ میں نورس چورنگی کے قریب سے ایک 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی موت کرنٹ لگنے کے باعث ہوئی تھی،پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے ہیرونچی لگتا ہے۔