کسٹمز نے جوڑیابازار سے اسمگل شدہ چھالیہ برآمدکرلی

116

کراچی( اسٹاف رپورٹر)آج صبح جوڑیا بازار میں کسٹم نے علاقے کا محاصرہ کرکے چھالیہ مارکیٹ میں چھاپا مارا ،کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا دکانوں کی تلاشی کے دوران اسمگل شدہ چھالیہ برآمد، سامان 2 مختلف ٹرکوں کی مدد سے منتقل کیا گیا،دکانداروں کے مطابق کسٹم چھاپے کے دوران تالے توڑے گئے دکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا کتھا،چھالیہ اور ڈرائی فروٹ نکال لیا گیا‘کارروائی 2 گھنٹے تک جاری رہی دکانداروں نے بتایا دو دن قبل بھی اسی طرح چھاپا مارا گیا تھا اورکروڑوں کا سامان ضبط کیا گیا تھا۔ کسٹم اہلکاروں رات کو دکانوں کے تالے توڑ کر کارروائیاں معمول بن گئی ہیں ‘تاجروں نے چھاپوں کے خلاف احتجاج کیا۔