رمضان انسانوں میں تقوے کی روح پھونک دیتا ہے، عبدالقادرشیرازی

155

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے نائب امیر علامہ سید عبد القادر شیرازی نے جامعہ غوثیہ شیرازیہ گلشن عسکری بن قاسم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان انسان میں تقویٰ کی روح پھونکتا ہے ،برائی سے مکمل اجتناب روزے کا بنیا دی مقصدہے۔رمضان مسلمان کو اتحا د، تنظیم اور ایمان کی علا مت بنا تا ہے اوراس ماہ کا سبق بہترین امت اور قوم بننا ہے۔