پاک سرزمین پارٹی نے ضمنی انتخابات ملتوی نہ کرنے کی درخواست کردی

79

کراچی (اسٹاف رپورٹر) این اے 249 سے پی ایس پی کے امیدوار اور چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے چیف الیکشن کمشنر سے ضمنی انتخاب ملتوی نا کرنے کی درخواست کردی۔ مصطفی کمال نے خط کے زریعے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت سندھ اور ایم کیو ایم کی جانب سے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواستیں زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔