اراکین حساس موضوع پر رائے نہ دیں ،قبلہ ایاز

134

اسلام آباد (نمائند جسارت) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے اراکین کو حساس موضوعات پر رائے دینے سے روک دیا ہے ۔اسلام آباد میں تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کونسل کی سفارش آنے سے قبل حساس موضوع پر رائے نہ دی جائے۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کونسل کی رائے اور سفارش کے بعد ہی رائے دی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے تمام مفتیان کرام ہماری رہنمائی فراہم کرتے رہیں گے۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ نئی ٹیم میں پالیسی سازی پر اثر اندازی کی قابلیت موجود ہے، ہم مل کر اسلامی نظریاتی کونسل کے وقار و اہمیت میں اضافہ کریں گے۔