چین سے مزید 5 لاکھ ویکسین پاکستان پہنچ گئی

331

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہیں اس سلسلے میں چین سے مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین سے خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچا۔ پاکستان نے چین سے 5 لاکھ ویکسین کی خوراکیں خریدی ہیں۔