وقار یونس نے بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

495

لاہور: چھٹی پر جانے والے وقار یونس کے جلد بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کی اطلاعات گردش کرنے لگیں۔

ایک غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وقار یونس کے قریبی ذرائع کی جانب سے بتایا کہ سابق کپتان تھکاوٹ کا شکار اور اپنی فیملی کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق کپتان اہلیہ کی سرجری کے پیش نظر دورہ زمبابوے چھوڑ کر آسٹریلیا چلے گئے ہیں، اور وہ پی ایس ایل کے دوران پاکستان واپس آئیں گے، ان حالات میں یہ اطلاعات گردش میں ہیں کہ شاید وہ بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے والے ہیں۔

یاد رہے کہ وقار یونس 10ماہ سے مصروف ہیں،دیگر کرکٹرز تو پاکستان واپسی پر اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارلیتے ہیں مگر فیملی آسٹریلیا میں ہونے کی وجہ سے بولنگ کوچ کو وقت نہیں مل پاتا۔