وقار یونس کا فوری آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ

490

کراچی (رپورٹ: سید وزیر علی قادری) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ کیا ہے۔

وقار یونس کو اہلیہ کی سرجری کے باعث فوری طور پر آسٹریلیا روانہ ہونا پڑ رہا ہے۔ باؤلنگ کوچ آج زمبابوے سے روانہ ہوں گے۔

وقار یونس کی اہلیہ کی سرجری رمضان کے بعد ہوگی تاہم آسٹریلیا داخلے کے لیے لازمی 14 روزہ قرنطینہ کے باعث وقار یونس کو جلد آسٹریلیا روانہ ہونا پڑ رہا ہے۔

وقار یونس اب دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے وہ آسٹریلیا سے پاکستان واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔