ترکی نے افغان امن کانفرنس ملتوی کر دی

369

انقرہ: ترکی نے افغان امن کانفرنس ملتوی کر دی،نئی تاریخ کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں ہونے والی افغان امن کانفرنس رمضان کے مہینے تک  ملتوی کر دی گئی ہے، ترکی کے وزیر خارجہ میولوت  چاوش سوگلونے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلاء کے حالیہ فیصلے کے بعد “جلدی کرنے کی ضرورت نہیں”۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس جنگ زدہ ملک افغانستان کے مستقبل کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

خیا ل رہے کہ طالبان نے اس سے قبل کسی بھی افغان امن سربراہ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جب تک تمام غیر ملکی قوتوں کو افغانستان سے نہیں نکالا جاتا لیکن جب ترکی نے میزبانی کرنے کے فرائض اداکرنے کا کہا گیا تو طالبان نے منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ کانفرنس 24 اپریل کو استنبول میں ہونا تھی، جس میں  چین، روس، امریکہ، ایران، پاکستان، بھارت اور قطر کو بھی امن کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا۔