کوئٹہ: سرینا چوک پردھماکا،3جاں بحق متعدد زخمی

333

کوئٹہ کے سرینا چوک پرہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں گاڑیوں میں آگ لگ گئی،4 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، جنہوں نے فوری طبی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، دھماکا ہوتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو بند کرکے گھیرے میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے 14افراد میں 2سرکاری افسر بھی شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،فائربرگیڈ  کے اراکین گاڑیوں میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

دھماکے کی آوازعلاقے میں دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتاہے،تاہم دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔