پاکستان زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

400

ہرارے (رپورٹ: سید وزیر علی قادری): پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کے دوران ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں بابر اعظم نے ٹرافی کے ساتھ پوز بنایا۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے جنوبی افریقا کے خلاف قومی ٹیم کے حوالے سے اس بات کا اظہار کیا کہ کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھا ہے اور زمبابوے کی سیریز میں اس سے بہت مدد ملے گی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ہو یا ٹیسٹ سیریز غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ کامیابی کے سفر کو جاری رکھنا اور تسلسل قائم رکھنے کے لیے ہر کھلاڑی کو اپنے اپنے شعبوں میں 100فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔