امریکا میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام لڑکی ہلاک

343

اوہائیوکےشہرکولمبس میں پولیس کی فائرنگ سے15 سالہ سیاہ فام لڑکی ہلاک ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس فائرنگ سے لڑکی کی ہلاکت کے بعد  شہر میں صورتحال کشیدہ ہے اور پولیس کارروائی کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

سیاہ فام لڑکی کی شناخت ماکھیہ برائنٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ اوہائیو بیورو آف کریمنل انویسٹی گیشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس نے باڈی کیم کی ویڈیو جاری کی ہے  اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو سے تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔

https://twitter.com/NatPoliceAssoc/status/1384721553582174208?s=20

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ہاتھ میں چاقو تھا اور وہ لڑکیوں کے ایک گروہ کے درمیان کھڑی تھی کہ اچانک لڑکی نے چاقو نکالا اور دوسری لڑکی پر حملہ کر دیا۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاقو تھامے لڑکی دوسری لڑکی پر حملے کی کوشش کررہی ہے۔

https://twitter.com/AWKWORDrap/status/1384645333775527936?s=20

میر اینڈریوجے گین کا کہنا ہے کہ یہ کولمبس شہر میں ایک اندوہناک دن ہے یہ ایک خوفناک ، دل دہلا دینے والی صورتحال ہےہم نے اس فوٹیج کو  شیئر کرنے میں شفافیت محسوس کی ہے۔