سعودی عرب میں کورونا ویکسینیشن کیلیے نئی سہولت متعارف

312

سعودی عرب نے توکلنا ایپ پر کورونا ویکسینیشن بکنگ کی سہولت متعارف کروا دی۔

سعودی حکومت نے ویکسینیشن عمل کو تیز بنانے کے ساتھ ساتھ سہل اور آسان طریقہ کار کے ‏لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی ہے۔

ڈیجیٹل دور میں شہریوں کی سہولت کے لیے صحتی ایپ کے بعد اب توکلنا ایپ پر بھی کورونا ‏ویکسین کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے بکنگ کے آپشن کو استعمال کرتے ہوئے تاریخ، دن اور وقت کا تعین کرنے کے ‏بعد ویکسینیشن سینٹر کو منتخب کرنا ہوگا۔

دوسری جانب سعودی نائب وزیر حج و عمرہ عبدالفتاح مشاط کا کہنا ہے کہ اعتمرنا اور توکلنا ایپس ‏کو 15 رمضان ‏‏کے بعد ایک کر دیا جائے گا۔

مسجدالحرام، روضہ شریف میں نمازوں کی ادائیگی اور زائرین کو اعتمرنا اور توکلنا ‏ایپلی کیشنز کے ‏‏‏ذریعے اجازت نامے حاصل کرنے کی شرط عائد ہے۔

نائب وزیر حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ توکلنا ایپ کے ذریعے یومیہ بنیادوں پر ‏عمرہ زائرین کو اجازت ‏‏‏نامے جاری کیے جائیں گے۔