تعصبانہ فقروں سے نمٹنے کیلئے انسٹاگرام کا نیا فیچر

321

انسٹاگرام فوٹو شیئرنگ ایپ نے اپلیکیشن پر اشتعال انگیز تعصبانہ الفاظ ، فقرے اور ایموجیز سے نمٹنے کیلئے ایک مخصوص فیچر متعارف کروادیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فلٹر آپشن کی مدد ست نفرت انگیز پیغامات بھیجنے والوں کے ساتھ صارفین کے رابطے کو مشکل بنادے گا۔

انسٹاگرام اپنے پلیٹ فارم پر نفرت انگیز تقریر اور آن لائن بدسلوکی سے نمٹنے کے لئے اپنی کوششوں پر زور دے رہا ہے جو نوعمروں اور نوجوانوں میں فیس بک ایپ سے زیادہ مقبول ہے۔

فلٹر آپشن انسٹاگرام کی ائیویسی سیٹنگ میں جاکر آن کیا جاسکتا ہے۔ صارفین اپنی مرضی کے مطابق ایسے الفاظ ، فقرے اور ایموجیز شامل کرسکتے ہیں جنہیں وہ وہ اپنے مسیجز میں بلاک کرنا چاہتے ہیں۔

انسٹاگرام نے مزید کہا کہ یہ خصوصیت صرف براہ راست میسج کی درخواستوں پر ہی لاگو ہوتی ہے، نہ کہ ان باکس پر۔