“پی ٹی آئی نے مردم شماری کی منظوری دے کراہل کراچی کا خون کیا”

390
جماعت اسلامی کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف احتجاج کا اعلان

 کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل میں 2017کی متنازع مردم شماری کی منظوری دے کر کراچی کے عوام کی تمناؤں کا خون کیا ہے۔

سلیم سینٹر نارتھ کراچی پر ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن  نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بتائیں کہ وہ کون سا قانون ہے کہ جس سے جعلی مردم شماری کی منظوری دی جاسکے؟ کراچی میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کااعلان کیا جائے۔

امیر کراچی کا کہنا تھا کہ بااختیار شہری حکومت کے قیام کے لیے بلدیاتی ایکٹ پاس کروایا جائے،ختم نبوت کے معاملے پر حکمران عوامی رویہ اختیار کرنے کی  بجائے عملی اقدامات کریں۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ مسلمانوں کا المیہ یہ ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم شعار کا نشانہ بنایا جاتا ہے،بد قسمتی سے ملک پر سیکولر ولادین طبقہ مسلط ہے،73سال سے اس طبقے نے پوری قوم کے ساتھ استحصال کیا ہے۔

امیر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام حکمران پارٹیوں نے عوام کو محروم بن محروم بنا کر رکھا ہے،آج پاکستان انہی حکمران جماعتوں کی وجہ سے ہی قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے،بیوروکریٹ و کرپٹ سیاست دان انگریزوں کے بنائے ہوئے نظام پر ملک کو چلانے کی کوشش کررہے ہیں،آج عوام کو معیشت کے نام پر ڈرا دھمکاکر عوام کی تمناؤں کا خون کیا جارہا ہے۔