کورونا: ایف آئی ایچ نےدہلی میں ہونیوالا اجلاس ملتوی کردیا

341

رپورٹ: (سید وزیر علی قادری) بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد فیڈریشن انٹر نیشنل ہاکی  ( ایف آئی ایچ ) نے آئندہ ماہ دہلی میں ہونے والے اجلاس کو ملتوی کردیا ہے۔

ترجمان ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ  بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد فیڈریشن نے کانگریس اجلاس کے پروٹوکولز میں ترمیم کرتے ہویے اجلاس اب ویڈیو لنک پر ہی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  فیڈریشن کا یہ اجلاس 22مئی کو دہلی میں منعقد ہونا تھا جس میں نئے صدر کے انتخاب سمیت دوسرے اہم معاملات زیربحث آناتھے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجادکھوکھراور سیکرٹری آصف باجوہ نے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی ویزا بھی اپلائی کردیا تھا، تاہم اب وہ بھارت نہیں جاسکیں گے۔

 آئی ایچ ایف کے صدر نریندر بٹرا کی تجویز پراب کانگریس کا اجلاس ورچوئل ہو گا۔ جس کا ایجنڈا کل جاری کیا جائے گا۔