‘پاکستان میں چین کی ایک اور ویکسین کا استعمال’

348

پاکستان میں چین کی سائنو ویک  ویکسین کا پہلا بار استعمال ہوگا۔

پارلیمانی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز  نوشین حامد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چین سے سائنوویک کی 5 لاکھ خوراکیں آج رات پاکستان پہنچیں گی سائنو ویک کی 5 لاکھ ڈوز ہیں،پاکستان میں پہلی بار استعمال ہو گی ، ویکسین لینےخصوصی طیارہ آج چین جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سائنو فارم کی مزید5 لاکھ خوراکیں 22 اپریل کوپہنچیں گی جب کہ  کل پہنچنے والی سائنو فارم کی 5 لاکھ خوراکیں چین عطیہ کرےگا اور سائنو فارم کی مزید 10 لاکھ خوراکیں24 تاریخ کوپاکستان پہنچیں گی ۔

نوشین حامد کے مطابق مجموعی طور پررواں ہفتے20 لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ رہی ہیں، رواں ہفتےپہنچنےوالی ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں پاکستان نےخریدی ہیں جس میں 5 لاکھ سائنوویک اور10 لاکھ سائنو فارم کی ڈوزشامل ہیں۔