قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ کو زمبابوے سے واپسی کی اجازت مل گئی

545

لاہور: زمبابوے سے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو واپسی کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے کھلاڑیوں کو واپس آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی، پی سی بی کی درخواست پر سی اے اے نے 10 کھلاڑیوں کو اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

خٰیال رہے کہ حکومت نے کو زمبابوے کرونا سے متاثرہ سی کیٹگری ممالک کی فہرست میں شامل ہے، سی کیٹگری ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد ہے۔

محمد حفیظ، عثمان قادر، آصف علی، محمد حسنین، دانش عزیز اور شرجیل خان نجی ایئر لائینز سے 27 اپریل کو لاہور پہنچیں گے، جبکہ فخر زمان، محمد وسیم، ارشد اقبال اور حیدر علی 28 اپریل کو نجی پرواز سے لاہور پہنچیں گے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق وطن واپسی پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا، اور کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ اور گھر میں 7 سے 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔