وزیر اعظم مہنگائی کرنے والی مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں، پیپلز پارٹی

269

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مہنگائی کرنے والی مافیا کی سرپرستی کرکے عوام دشمنی  کررہے ہیں،عمران خان نےجس رمضان پیکج کااعلان کیا تھا، وہ کہیں نظر نہیں آرہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ عمران خان کےنگرانی کےاعلان کےبعدمنہگائی میں  اضافہ تشویش ناک ہے،گھی ، آٹا سمیت دیگر  ضروری اشیاء کی قیمتوں میں پی ٹی آئی کی حکومت کی نااہلی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف اُس وقت ملے گا جب نااہل حکمران گھر جائیں گے،بیشتربچت بازاروں میں اوپن مارکیٹ سےزیادہ مہنگی اشیافروخت ہورہی ہیں،رمضان میں کھانے پینےکی اشیاکی رکارڈ قیمتوں نےعوام کی کمر توڑدی ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ  مسائل کا حل وزیر اعظم کے بس کی بات نہیں، مہنگائی پر قابوکرنے کا دعویٰ  کرنے والے مافیا کے آگے بے بس نظر آتے ہیں۔