‘ٹی ایل پی کے 669 افراد رہا، سعد رضوی کے کیس پر قانونی کارروائی’

473
اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے عمران خان مضبوط ہوئے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے 733 میں سے 669 لوگوں کو رہا کردیا گیا ہے سعد رضوی  کیس سمیت 210 ایف آئی آر قانونی عمل سے گزریں گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بیس اپریل کو 7 گھنٹے مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی سے معاملات طے پا گئے بیس  اپریل کو قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا قرارداد میں فرانس کے سفیر کو نکالنے  کیلئے پارلیمان میں بحث شامل تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو رہا کریں گے،  733 میں سے 669 لوگوں کو رہا کردیا گیا ہے رہائی پانےوالوں میں سے زیادہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے،  یرغمال 12 لوگ 19 اپریل کی رات کو ہی واپس کردیے تھے جب کہ سعد رضوی  کیس سمیت 210 ایف آئی آر قانونی عمل سے گزریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ناموس رسالت پر مغربی حکمرانوں کو اعتماد میں لینے جا رہے ہیں ، ریاست اپنے آب و تاب سے قائم ہے، کسی کے دباؤ میں نہیں ہے، کالعدم قرار دی گئی تنظیم نے 30 دن میں جواب داخل کرنا ہے ایک کمیٹی بنے گی جو کیس کا فیصلہ کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس والے بھی زخمی ہوئے، تحریک لبیک کے لوگ بھی جاں بحق ہوئے جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔