وزیر خارجہ آج ایران میں مصروف دن گزاریں گے

256

اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج ایران میں مصروف دن گزاریں گے، وزیر خارجہ ایرانی صدر، اسپیکر، ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ ایرانی پارلیمان کا دورہ اور اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کریں گے۔

شاہ محمود قریشی پاکستانی سفارتخانے کا بھی دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔ شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔

وزیرخارجہ وفود کی سطح پر مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔

مذاکرات میں علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چیت ہوگی۔ وزیرخارجہ سرحدی تجارتی مراکز کھولنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔