سراج الحق ودیگر کا مشتاق احمد خان اور احسان اللہ وقاص سے اظہار افسوس

187

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،نائب امرا لیاقت بلوچ ،راشد نسیم ،پروفیسر محمد ابراہیم ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،میاں محمد اسلم ،ڈاکٹر فرید احمدپراچہ ،اسد اللہ بھٹو ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور، اظہر اقبال حسن ،محمد اصغر ،سید وقاص جعفری ، سید بختیار معانی ،شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبد المالک،مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس، قیصر شریف نے مشتاق احمد خان کے خسر اور الخدمت فائونڈیشن کے نائب صدر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی احسان اللہ وقاص کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔