اوپن مارکیٹ: ڈالر کی قیمت خرید 152.90روپے ہو گئی

358

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹوںمیں منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میںاضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر5پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 152.85روپے سے بڑھ کر 152.90 روپے اور قیمت فروخت 152.95 روپے سے بڑھ کر 153روپے ہو گئی اسی طر ح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 152.70 روپے سے بڑھ کر 152.90 روپے اور قیمت فروخت153روپے سے بڑھ کر 153.20 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے قیمت خرید182.50روپے سے بڑھ کر 183.50 روپے اور قیمت فروخت184روپے سے بڑھ کر185روپے ہو گئی اسی طرح 1.50 روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211 روپے سے بڑھ کر213روپے ہو گئی۔