آیف آئی ایچ نے کورونا کے باعث دہلی میں اجلاس ملتوی کردیا

158

کراچی (سید وزیرعلی قادری) بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے اگلے ماہ دہلی میں ہونے والے اجلاس کو ملتوی کردیا ہے۔ ترجمان ایف آئی ایچ کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد فیڈریشن نے کانگریس اجلاس کے پروٹوکولز میں ترمیم کرتے ہوئے اجلاس اب ویڈیو لنک پر ہی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فیڈریشن کا یہ اجلاس 22 مئی کو دہلی میں منعقد ہونا تھا جس میں نئے صدر کے انتخاب سمیت دوسرے اہم معاملات زیربحث آنے تھے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجادکھوکھراور سیکرٹری آصف باجوہ نے اجلاس مین شرکت کے لیے بھارتی ویزا بھی اپلائی کردیا تھا۔ تاہم اب وہ بھارت نہیں جاسکیں گے۔ آئی ایچ ایف کے صدر نریندر بٹرا کی تجویز پراب کانگرس کا اجلاس ورچوئل ہو گا۔ جس کا ایجنڈا 22 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔