کھیل کے میدانوں کو قبضہ مافیا اور چائنہ کٹنگ سے بچایا جائے ‘ اجمل نصیب

271

کراچی( پ ر )ینگ فائٹر کرکٹ اکیڈمی کے سی ای او اجمل نصیب نے کراچی کے مختلف کھیل کے میدانوں کو فروخت ( نیلام) کیے جانے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں ینگ فائٹر کرکٹ اکیڈمی نارتھ ناظم آباد کے سی ای او اجمل نصیب نے مزید کہا کہ کھیل کے میدانوںکو قبضہ مافیا اور چائنہ کٹنگ سے بچایا جائے، حقائق سامنے لائے جا ئیں۔ اجمل نصیب نے کہا کہ آ بادی کے تناسب سے ایک طرف کراچی شہر میں پہلے ہی کھیل کے میدانوں کی تعداد بہت کم ہے اور اب ایک مرتبہ پھر لینڈ مافیا نے اپنی نظر یں کھیل کے میدانوں پر مرکوز کر لی ہیں، زرائع کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کچھ افسران اور لینڈ مافیا کے کارندوں نے ضلع وسطی کے مختلف کھیل کے میدانوں کو اپنا ہدف بنا لیا ہے اورچائنا کٹنگ کی آ ڑ میں کھیل کے میدانوں کو ختم کر نے کے منصوبے بنائیں جا ر ہے ہیں ، جس پر گہری تشویش ہے۔