لیاقت قائمخانی کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس احتساب عدالت نمبر 3 کو بھجوا دیا گیا

184

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی وغیرہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس سماعت کیلیے احتساب عدالت نمبر3 کے جج سید اصغر علی کو بھجوا دیا، ادھر احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت نے مذکورہ ریفرنس سماعت کیلیے مقرر کرتے ہوئے ملزم کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا اور سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔