ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد

190

لاہور(آئی این پی )وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے، کئی ترقیاتی اسکیمیں رواں مالی سال میں مکمل ہوجائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، اٹک، ڈی جی خان، جھنگ، قصور، میانوالی، راجن پور، لودھراں اور چنیوٹ میں اسپتال بہتر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کے شعبے میں شاندار اور جدید طبی سہولیات میسر آسکیں گی، عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔