قوم ایک بڑے بحران سے بچ گئی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

224

لاہور (نمائندہ جسارت) حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کرانے والی کمیٹی کے سربراہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے دونوں فریقین کا مذاکرات کا راستہ اختیارکرنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ایک بڑے بحران سے بچ گئی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اس معاہدے میں کسی کو شکست نہیں ہوئی بلکہ ختم نبوتؐ کا پرچم بلند ہوا ہے۔ انہوںنے دونوں فریقین سے کہا کہ اپنے دل صاف رکھیں اورایسے شرپسندوں پر نظر رکھیں جو اسے معاملے میں بگاڑ چاہتے ہیں۔