برطانیہ ریڈ لسٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرے‘ سینیٹر عفنان اللہ

348

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر ڈاکٹر عفنان اللہ نے برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کے نام خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو سفر کی ’’ریڈ لسٹ‘‘ میں شامل کرنے سے پاکستانی نژاد برطانوی پھنس گئے ہیں اور مشکلات کا شکار ہیں۔ سینیٹر عفنان اللہ نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان کو سفر کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے سے صورتِ حال مزید خراب ہوئی ہے۔ بہت سے ممالک میں کورونا وائرس کا پھیلائو پاکستان سے زیادہ ہے لیکن انہیں ریڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔سینیٹر عفنان اللہ نے لکھا کہ برطانوی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ اپنے فیصلے کا از سرِ نو جائزہ لے۔