میرپورخاص،نالوں کی سالانہ صفائی نہ ہونے سے بارش میں فصلیں ڈوبنے کا خطرہ

113

میرپورخاص (نمائندہ جسارت)ضلع میرپور خاص میں ایل بی او ڈی کے سیم نالوں کی سالانہ بنیاد پر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کے دنوں میں فصلیں اور باغات ڈوبنے کا خطرہ۔ ذرائع کے مطابق ضلع میرپورخاص کی مختلف ایل بی اوڈی کی سیم نالیوں میں سیم کے پانی کی نکاسی ہوتی ہے جبکہ ساتھ ہی ڈرینیج ڈویژن کے جاری کیے گئے فنڈ سے ان کی صفائی کی جاتی ہے تاہم صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سیم نالے کا بہائو رک گیا کیچڑ اور جنگلی جھاڑیاں ہونے کی وجہ پانی کا بہاؤ رک گیا جس سے خطرہ پیدا ہوگیا ہے کہ متوقع بارشوں کی وجہ سے گھار ا پڑ سکتا ہے جس سے باغات و فصلیں تباہ ہوسکتی ہیں۔ سول سوسائٹی اور آبادگاروں نے اپیل کی ہے کہ اس اہم مسئلے پر توجہ دے کر بارشوں سے پہلے سیم نالے کی صفائی اور پشتوں کو مضبوط کیا جائے تاکہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات سے بچ سکیں۔