لاہور واقعہ قابل مذمت ہے ،خالد قادری

116

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مذہبی وسماجی رہنما محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں کہاکہ لاہور میں پولیس کی بے رحمانہ فائرنگ، شیلنگ سے بیس سے زائد عاشقان رسول کی شہادت اور سیکڑوں عاشقان کے زخمی ہونے پر حکومت اور پنجاب پولیس کو شرم سے ڈوب جانا چاہیے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اہلسنت کے ساتھ کے ساتھ زیادتی ناقابل برداشت ہیں صبر اور پرامن رہنے کی ایک حد ہوتی ہے ہمارا پیمانہ لبریز ہوا تو ظلاموں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔