حیدرآباد:مہر علی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لینڈ مافیا کا قبضہ ،انتظامیہ خاموش

203

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یوتھ ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد سٹی کی جانب سے مہر علی ہائوسنگ سوسائٹی لطیف آباد میں سرکاری گلیوں اور فلاحی اسپتال کے گیراج پر لینڈ مافیا کا قبضے پر ضلعی انتظامیہ کی پراسرار خاموشی پر ایک ہنگامی اجلاس چیئرمین سفیان علی صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کیا گیا کہ لینڈ مافیا فرید احمد شیخ نے یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے خیراتی اسپتال کے ایمبولنس گیراج پر عرصہ ڈیڑھ سال سے اپنا قبضہ کیا ہوا ہے۔ جبکہ یوتھ ویلفیئرسوسائٹی کی درخواست پرڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو نے اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق علی منگی اور اس وقت کے مختار کار ماجد سیپیو کو فوری قبضہ ختم کروانے کے تحریری احکامات جاری کیے لیکن تمام جملہ کارروائی ہونے کے باوجود تعلقہ لطیف آباد کے افسران ناکام رہے۔ اسی دوران لینڈ مافیا فرید احمد شیخ نے مہر علی کو جانے والی سرکاری گلی پر قبضہ کرنے کے لیے تعمراتی کام کا آغاز کیا اور دن اتوار کا مقرر کیا 18اپریل کی رات ایک بجے لینڈ مافیا فرید احمد شیخ نے سرکاری گلی پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گیا جس کی اطلاع ڈپٹی کمشنر کو واٹس اپ میں کی لیکن آج تک کوئی سنوائی نہیں ہوئی جبکہ گلی پر سے متعلق وقت موجودہ اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد فاطمہ صائمہ کو تحریری طور پر دی جاچکی ہے۔ لیکن قبضہ مافیا اتنا طاقتور ہے حیدرآباد کی انتظامیہ لینڈ مافیا فرید احمد شیخ کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے قاصر ہے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر لینڈ مافیا فرید احمد شیخ کو گرفتار کرکے یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے ایمبولینس گیراج کا قبضہ اور سرکاری گلی کو بن کر کے قبضہ کیا ہے فوری طور پر اس گلی کا راستہ کھولا جائے ورنہ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد سٹی پریس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھنے پر مجبور ہو گی اور اس کی ذمے داری حیدرآباد انتظامیہ پر ہو گی۔