حیدرآباد،پرائونڈ پاکستان ایوارڈ اوراے آر بی کا معذوربچوں کیلیے افطار ڈنر

116

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پرائوڈ پاکستان ایوارڈ کے ڈائریکٹر سلمان ابراہانی اور ARB کی چیئر پرسن میڈم انجم انور کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں معذور بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر، مہمانان خصوصی ایڈوائزروزیراعلیٰ سندھ اور چیئرپرسن سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی میڈم شمیم ممتازاور حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ تھے۔ حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے ایڈوائزر وزیر اعلیٰ سندھ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی میڈم شمیم ممتاز سے ملاقات میں بتایا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پراؤ ڈ پاکستان ایوارڈ کے درمیان MOUپر دستخط کیے گئے جس کے تحت دونوں ادارے ’’خواتین ‘‘ فلاح و بہبود میں تعاون کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے سلسلے میں تعاون کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ پروٹیکشن چائلڈ اتھارٹی صوبے میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔ فہدحسین شیخ نے ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ کار خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ عوام فوائد سے مستفید ہوسکیں۔