عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے،بابرسلہری

116

شادی لارج(نمائند جسارت)حکومت وقت اپنی جاری کر دہ احکامات پر نظر ثانی کرے۔ بابر سلہری،رٹ قائم کر نا ریاست کا حق ہے مگر انسانی جانوں کا ضیا آئین کی نفی کر تا ہے۔قاسم کمبوہ۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے مر کزی صدر بابر سلہری، غلام مصطفی قادری میڈیا کوآرڈینیٹر سینٹرل پنجاب، محمد قاسم کمبوہ سیکرٹری انفارمیشن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال تشویشناک ہے۔ حکومت وقت رٹ قائم کر سکتی ہے مگر ایسی رٹ جس میں دونوں طرف سے نقصان پاکستان کا ہو رہا ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے حکومت کا کام موجودہ حالات اور آنے والے حالات میں امن و امان قائم کرنا ہے۔سخت حکومتی احکامات درست نہیں ہیں ریاست اپنے احکامات پرفوری نظر ثانی کرے۔ناموس رسالت تمام عالم اسلام کی مشترکہ جنگ ہے اور ہم کو صدیوں سے چلی ہوئی جنگ اکھٹے لڑنا ہوگی۔ چاہے (UNO) ہو۔ OIC ہو یورپین یونین ہو یا انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس ہو ہمیں ہر محاذ پر تحفظ ناموس رسالت کا دفاع کر نا ہوگا۔ہر وہ عمل جس سے ملک و قوم کا امن تباہ ہوتا ہو چاہے وہ عوام کی طرف سے ہو یا حکومت کی طرف سے ہو قابل مذمت ہے۔ دو دہایوں کی قربانیوں کے بعد افواج پاکستان اور پاکستان کی بہادر قوم نے ملک کے اندر امن قائم کیا ہے۔حکومت وقت کو احکامات جاری کر تے ہوئے ہر پہلو کو سوچنا چاہے کہ کہیں بیرونی طاقتیں اس عمل کا ناجائز فائدہ تو نہیں اٹھا رہی آنے والے وقت میں پاکستان پر اس کے اثرات کیا ہوں گے۔